جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

انٹرنیٹ کی سست رفتار سے تنگ افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

24 نومبر, 2025 12:05

پاکستان نے ڈیجیٹل ترقی کے میدان میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے دنیا کے جدید ترین سب میرین کیبل سسٹمز میں شامل SEA-ME-WE 6 سے باضابطہ کنکشن حاصل کر لیا ہے۔

 وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شازا فاطمہ نے اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کی عالمی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی مضبوط ہوگی اور ملکی بینڈوڈتھ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

یہ پاکستان کا ایک سال کے اندر تیسرا بین الاقوامی کیبل سسٹم ہے، جس کی مدد سے ملکی انٹرنیٹ کی رفتار اور بین الاقوامی ڈیجیٹل معیشت میں شراکت بڑھائی جا سکے گی۔

ایس ایم ڈبلیو 6، جو 21,700 کلومیٹر طویل ہے، پاکستان کو سنگاپور سے فرانس تک مختلف ممالک کے نیٹ ورکس سے جوڑتا ہے۔ اس کی ڈیزائنڈ صلاحیت 132 ٹیرا بٹ فی سیکنڈ ہے اور اس میں 10 فائبر پیئرز شامل ہیں۔

ابتدائی طور پر لینڈنگ پارٹنر Transworld Associates (TWA) چار ٹیرا بٹ فی سیکنڈ کی اضافی بینڈوڈتھ فراہم کرے گا، جس سے پاکستان کی موجودہ 13.2 ٹیرا بٹ بینڈوڈتھ میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوگا۔ اس سے نہ صرف آن لائن سروسز بلکہ کلاؤڈ پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل بزنس کے شعبے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اس کے ساتھ ہی TWA کراچی میں پہلا ٹئیر تھری سرٹیفائیڈ ڈیٹا سینٹر تعمیر کر رہا ہے، جو SEA-ME-WE 6، SEA-ME-WE 5، TW1 اور Africa1 و Africa2 سمیت بڑے سب میرین کیبل سسٹمز سے منسلک ہوگا۔

یہ ڈیٹا سینٹر AI ورک لوڈز کے لیے ہائی ڈینسٹی ریکس سپورٹ کرے گا اور ملکی و غیر ملکی اداروں کو محفوظ اور توسیع پذیر ہوسٹنگ سہولیات فراہم کرے گا۔ یہ سینٹر جنوری 2026 سے کام شروع کرے گا اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر، انٹرپرائز نیٹ ورکس اور کنٹینٹ ڈلیوری سروسز میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔