جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

یوٹیوب صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

24 نومبر, 2025 09:30

یوٹیوب صارفین کے سب سے زیادہ مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے پرائیویٹ میسجنگ فیچر کو دوبارہ متعارف کرا رہا ہے۔

اس فیچر کی پہلے 2019 میں بندش کے بعد صارفین کو اپنی پسندیدہ ویڈیوز براہ راست پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کی سہولت نہیں تھی۔

اب اس فیچر کی محدود آزمائش آئرلینڈ اور پولینڈ میں کی جا رہی ہے، اس کے تحت صارف موبائل ایپ میں ویڈیوز کو میسجز کے ذریعے دوستوں کے ساتھ ون آن ون یا گروپ چیٹ میں شیئر کر سکتا ہے۔

صارف اپنے دوستوں کو ویڈیو کے ساتھ ریپلائی بھیج سکتے ہیں یا ایموجیز اور ٹیکسٹ میسجز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق کسی بھی چیٹ کے آغاز سے پہلے دعوت نامہ بھیجنا ضروری ہوگا اور اس فیچر کا استعمال صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے ممکن ہوگا، کم از کم آزمائشی مرحلے میں۔

یوٹیوب نے اس نئے میسجنگ فیچر میں ان سینڈ (unsend)، بلاک اور رپورٹ کے آپشنز بھی شامل کیے ہیں، اور یہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کے تحت کام کرے گا تاکہ محفوظ اور ذمہ دارانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس اقدام کو متعدد صارفین کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے ویڈیوز کو صرف ای میل، واٹس ایپ یا دیگر میسجنگ پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔