جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

موبائل فون کے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

25 نومبر, 2025 10:15

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی اسمارٹ فون رینکنگ کی فہرست میں ون پلس 15 فائیو جی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، اور یوں یہ مسلسل چوتھا ہفتہ ہے کہ یہ فون فہرست میں نمبر ون رہا۔

دوسری پوزیشن اس بار سام سنگ گلیکسی اے 56 نے حاصل کی، جو گزشتہ کئی ہفتوں سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ تیسرے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا نے جگہ بنائی، حالانکہ یہ فون ابھی مارکیٹ میں آیا بھی نہیں ہے۔ نئی انٹری ہوتے ہوئے بھی اس کی مقبولیت حیران کن ہے۔

فہرست کے مطابق چوتھی پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کو ملی، جبکہ ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں نمبر پر رہا۔ چھٹے نمبر پر شیاؤمی 17 پرو میکس ہے، جو کارکردگی اور ڈیزائن کے باعث کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو نے ساتویں پوزیشن سنبھال کر ٹاپ ٹین فہرست میں اپنی مضبوط موجودگی برقرار رکھی۔

آٹھویں نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 17 ہے، جبکہ نویں پوزیشن پر شیاؤمی پوکو ایف 8 پرو موجود ہے، جو کہ ایک اور نیا ماڈل ہے اور ابھی لانچ ہونا باقی ہے۔ فہرست کا آخری یعنی دسواں نمبر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو نے حاصل کیا۔

اس تازہ رینکنگ سے اندازہ ہوتا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں بھی مقابلہ سخت رہے گا، خاص طور پر ان فونز کے درمیان جو ابھی مارکیٹ میں آئے بھی نہیں لیکن پہلے سے صارفین کی دلچسپی حاصل کر رہے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔