موبائل فونز کے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
A big update has arrived for mobile phone–loving Pakistanis
پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2025 تک موبائل فونز کی خریداری کا مجموعی حجم 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 53 فیصد سے زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے ان ہی چار ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات 42 کروڑ ڈالر تھیں۔ رواں سال کے پہلے مہینے جولائی میں 14 کروڑ 53 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔ اگست میں یہ مقدار بڑھ کر 15 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔ ستمبر میں درآمدات میں مزید تیزی آئی اور 19 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے فون منگوائے گئے۔
اکتوبر میں بھی درآمدات کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستان نے 14 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے موبائل فون خریدے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات میں اس مسلسل اضافے کی وجہ نئی ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی مانگ، مارکیٹ میں نئے ماڈلز کی آمد اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









