جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

انسٹاگرام نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا صارفین کو بے صبری سے انتظار تھا

26 نومبر, 2025 11:31

انسٹاگرام نے اپنے ریلز کیمرا میں اہم اور جدید تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد صارفین کو بہتر ریکارڈنگ، تیز ایڈیٹنگ اور تخلیقی ٹولز فراہم کرنا ہے۔

 نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب ریلز کیمرا کے ذریعے 20 منٹ تک ویڈیو بنا سکیں گے، جو پہلے کے مقابلے میں بڑا اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈ صارفین کی رائے اور تجربات کو دیکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

 ریلز میں ٹچ اپ موڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے نیا سلائیڈر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گرین اسکرین فیچر کو بھی بہتر بنا دیا گیا ہے تاکہ پس منظر تبدیل کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو سکے۔

ریکارڈنگ کے دوران نئے کاؤنٹ ڈاؤن اور ٹائمنگ کنٹرولز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ایک انڈو آپشن بھی متعارف کروایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ریلز میں شامل آخری کلپ کو فوراً واپس لے سکتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوگی جو بار بار ایڈیٹنگ کرتے ہیں۔

اگرچہ ریکارڈنگ کا نیا دورانیہ 20 منٹ کر دیا گیا ہے، لیکن انسٹاگرام ابھی بھی 3 منٹ سے کم دورانیے کی ریلس کو زیادہ فروغ دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق طویل ویڈیوز تخلیق کاروں کے لیے فائدہ مند ہوں گی، کیونکہ اب وہ تفصیلی ٹیوٹوریلز، کہانی نما سیریز اور معلوماتی مواد آسانی سے بنا سکیں گے۔

انسٹاگرام کی یہ اپ ڈیٹس تخلیق کاروں اور ویڈیو میکرز کے لیے ایک نئی آسانی اور مواقع کا سبب بن رہی ہیں، اور پلیٹ فارم کا مقصد صارفین کو زیادہ طاقتور، سادہ اور تیز ٹولز دینا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔