جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

موبائل سم صارفین کیلئے اہم خبر؛ پی ٹی اے سے بڑی خبر آگئی

27 نومبر, 2025 11:38

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جعلی اور غیر قانونی سم کارڈز کے اجراء کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران کئی فرنچائزز پکڑی گئی ہیں جو غیر مجاز طریقوں سے سم کارڈ جاری کر رہی تھیں۔ پی ٹی اے کے لاہور دفتر نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کیں۔ چھاپے شاکوٹ، حویلی لاہہ اور یزمان کے علاقوں میں مارے گئے۔ ان علاقوں سے ایسی شکایات مل رہی تھیں کہ کچھ فرنچائزز جعلی بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے سم کارڈ فعال کر رہی ہیں۔

چھاپوں میں بڑی تعداد میں مشکوک سم کارڈز برآمد ہوئے۔ ساتھ ہی ایسے اسکینرز، ڈیوائسز اور دیگر آلات بھی ضبط کیے گئے جو بائیومیٹرک نظام کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ تمام سامان قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

شاکوٹ اور حویلی لاہہ میں فرنچائز کے کسٹمر سروس نمائندے کو گرفتار کیا گیا۔ یزمان میں فرنچائز مالک، سپروائز اور ایک اور شخص سمیت تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پی ٹی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ جعلی سم کارڈ سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سم کارڈ یا غیر مجاز طریقے سے فعال ہونے والی سروس کی فوری اطلاع دیں تاکہ ان جرائم کو روکا جا سکے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔