جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

یوٹیوب نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

28 نومبر, 2025 11:00

یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو پلیٹ فارم پر ویڈیوز تلاش کرنے کے طریقے کو بدل سکتا ہے۔

اگر آپ یوٹیوب پر زیادہ وقت گزارتے ہیں تو آپ جانتے ہیں کہ کبھی کبھار ہوم فیڈ پر آپ کی پسند کی ویڈیوز تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یوٹیوب کے الگورتھم کی وجہ سے اکثر صارفین کو وہ مواد دکھایا جاتا ہے جس میں ان کی واقعی دلچسپی نہیں ہوتی، یا جس کا تعلق صرف پچھلی دیکھے گئی ویڈیوز سے ہوتا ہے۔

اب یوٹیوب نے “Your Custom Feed” کے نام سے ایک نیا فیچر آزمانا شروع کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق فیڈ کو خود ترتیب دے سکتے ہیں۔ ہوم بٹن کے قریب موجود اس فیڈ پر کلک کر کے آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ کون سے موضوعات میں آپ زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ کھانے پکانے کی ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں، تو آپ اسے فیڈ میں شامل کریں اور یوٹیوب مستقبل میں اس موضوع سے متعلق زیادہ ویڈیوز دکھائے گا۔ اس طرح صارفین کو بار بار “Not Interested” یا “Don’t Recommend Channel” کے آپشنز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ فیچر صارفین کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ ہوم فیڈ کو زیادہ ذاتی نوعیت کا اور دیکھنے کے تجربے کو آسان بنائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔