کون سے صارفین اب واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے؟ بڑی خبر آگئی
Which users will no longer be able to use WhatsApp?
بھارت میں حکومت نے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے نئے اور سخت قوانین جاری کر دیے ہیں۔
نئے قوانین کے مطابق مستقبل میں واٹس ایپ اور دیگر میسیجنگ ایپس کو صرف فعال سم کارڈ کے ساتھ ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ اگر فون میں موجود سم کارڈ غیر فعال ہو جائے یا نکال دیا جائے، تو ایپ کا استعمال ممکن نہیں ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نئے قوانین کے تحت واٹس ایپ، ٹیلیگرام، سگنل اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز کو 90 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ اس دوران انہیں نئے ضوابط کے مطابق اپنے سسٹم میں تبدیلی کرنی ہوگی۔
نظام کے مطابق ہر صارف کو ہر چھ گھنٹے بعد خودکار طور پر لاگ آؤٹ کیا جائے گا۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ضروری ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سائبر مجرموں کے لیے غیر فعال سم کارڈ یا جعلی نمبر استعمال کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اکثر دھوکہ باز بیرون ملک سے غیر فعال سم کے ذریعے فراڈ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی شناخت مشکل ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے ٹریس ایبلٹی میں بہتری آئے گی، لیکن کچھ ماہرین نے اس اقدام کو ناکافی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جعلی یا ادھار شناخت کے ذریعے نئے سم کارڈ حاصل کیے جا سکتے ہیں، اس لیے صرف سم کارڈ بائنڈنگ دھوکہ دہی کو مکمل نہیں روک سکتی۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









