موبائل فون صارفین کیلئے پی ٹی اے نے اہم اعلان کردیا
PTA makes an important announcement for mobile phone users
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک جعلی نوٹیفکیشن کی وضاحت جاری کر دی ہے۔
حالیہ دنوں میں مختلف پلیٹ فارمز پر ایک نوٹیفکیشن تیزی سے شیئر ہو رہا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا گروپس کے ایڈمنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے گروپس سے تمام غیر ملکی ممبرز کو نکال دیں۔
پی ٹی اے نے اس دعوے کو مکمل طور پر غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ادارے نے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اتھارٹی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبریں، اسکرین شاٹس اور افواہیں آگے نہ پھیلائیں۔ پی ٹی اے نے یہ بھی کہا کہ مستند معلومات کے لیے صرف اس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹ پر اعتماد کیا جائے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ جعل ساز عناصر اس طرح کے فیک نوٹس بنا کر لوگوں میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضروری ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









