سام سنگ کا پہلا ملٹی فولڈنگ اسمارٹ فون متعارف؛ قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
Samsung unveils its first multi-folding smartphone; the price will leave you stunned
سام سنگ نے جدید ٹیکنالوجی کی طرف ایک بڑا قدم بڑھاتے ہوئے اپنا پہلا ملٹی فولڈنگ اسمارٹ فون گیلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ لانچ کر دیا ہے۔
گیلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ تین حصوں میں تہہ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کمپنی کے مطابق اسے خاص طور پر ان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو بڑے اور لچکدار ڈسپلے کا تجربہ چاہتے ہیں۔
نئے فون کی قیمت تقریباً 2440 ڈالر رکھی گئی ہے۔ فون کھولنے پر اس کی اسکرین 10 انچ تک پھیل جاتی ہے، جو سام سنگ کے موجودہ فولڈنگ فون گیلیکسی زیڈ فولڈ 7 سے کافی بڑی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ فون میں تین اسکرین پینل استعمال کیے گئے ہیں، جس سے اسے ٹیبلٹ جیسا بڑا ڈسپلے مل جاتا ہے۔
سام سنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر الیگز لِم نے کہا کہ آئندہ برسوں میں فولڈایبل فون کی مانگ مزید بڑھے گی۔ ان کے مطابق ٹرائی فولڈ ڈیوائس اس شعبے میں ایک نیا رجحان ثابت ہو سکتی ہے، تاہم یہ فون عام صارفین کے لیے نہیں بلکہ مخصوص خریداروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ فون جنوبی کوریا میں تیار کیا جا رہا ہے اور اسے وہاں 12 دسمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں اسے چین، سنگاپور، تائیوان اور متحدہ عرب امارات میں بھی لانچ کیا جائے گا۔
سام سنگ نے اس فون میں اپنی فلیگ شپ لائن اپ کی سب سے بڑی بیٹری شامل کی ہے، جو سپر فاسٹ چارجنگ کی مدد سے صرف 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ میموری چپس اور دوسرے پرزوں کی مہنگائی کے باعث قیمت طے کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔
ماہرین کے مطابق فولڈایبل فونز کی قیمتیں زیادہ ہونے اور پیداواری مشکلات کے باعث یہ مارکیٹ ابھی بھی محدود ہے۔ اس کے باوجود چینی کمپنیوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی پیش رفت کے بعد مقابلہ مزید سخت ہوتا جا رہا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









