بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Important News for People Planning to Buy Mobile Phones
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سال میں ایک استعمال شدہ موبائل فون رعایتی ٹیکس کے ساتھ اپنے گھر بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
اجلاس کمیٹی کے چیئرمین نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی شریک نہیں تھے، جس پر کئی اراکین نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ اہم ٹیکس پالیسیوں پر بات چیت کے لیے متعلقہ حکام کا موجود ہونا ضروری ہے۔
نوید قمر نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کے بغیر اس معاملے پر کوئی فیصلہ ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل فون کے ٹیکس، درآمدی پالیسی اور دیگر تکنیکی امور ایف بی آر کے دائرہ کار میں آتے ہیں، اس لیے ان کی شرکت ضروری ہے۔
اجلاس کے دوران علی موسیٰ گیلانی نے مطالبہ کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو کم از کم سال میں ایک موبائل اپنے خاندان کو بطور تحفہ بھیجنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











