بیرونِ ممالک سے لائے جانیوالے موبائل فونز پر کتنا ٹیکس عائد؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

How much tax will be imposed on mobile phones of different price ranges?
حکومت نے بیرونِ ملک سے پاکستان درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹی کی تفصیلات واضح کر دی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ہر موبائل فون کی قیمت کے حساب سے کسٹم ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس مختلف شرح کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ موبائل فون کی اصل قیمت کا تعین ویلیوایشن رولنگ کے تحت کیا جاتا ہے۔ اگر کسی ماڈل کی ویلیوایشن دستیاب نہ ہو تو پچھلے 90 دنوں کے درآمدی ریکارڈ کے مطابق قیمت مقرر کی جاتی ہے۔
کم قیمت والے موبائل فونز، جو 30 ڈالر تک کی مالیت رکھتے ہیں، پر 100 روپے موبائل لیوی، 300 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 70 روپے ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔ 30 سے 100 ڈالر مالیت والے فونز پر 200 روپے موبائل لیوی، 3000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 930 روپے ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔
100 سے 200 ڈالر والے فونز کے لیے موبائل لیوی 600 روپے، ریگولیٹری ڈیوٹی 7500 روپے اور سیلز ٹیکس 18 فیصد کے ساتھ ودہولڈنگ ٹیکس 970 روپے ہوگا۔ 200 سے 350 ڈالر والے فونز پر موبائل لیوی 1800 روپے، ریگولیٹری ڈیوٹی 11 ہزار روپے، سیلز ٹیکس 18 فیصد اور ودہولڈنگ ٹیکس 5 ہزار روپے چارج کیا جائے گا۔
350 سے 500 ڈالر والے فونز پر 4000 روپے موبائل لیوی، 15 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔ جبکہ 500 ڈالر سے زائد قیمت والے فونز پر ٹیکس کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ان پر 8000 روپے موبائل لیوی ہے، اور اگر قیمت 700 ڈالر سے زائد ہو تو موبائل لیوی 16 ہزار روپے تک پہنچ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ 22 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 25 فیصد سیلز ٹیکس اور 11 ہزار 500 روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









