بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

موبائل فون صارفین خبردار!! پی ٹی اے کا اہم اعلان

05 دسمبر, 2025 10:54

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر کے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کا عمل دو دن کے لیے عارضی طور پر معطل رہے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق موبائل فون رجسٹریشن کا سسٹم 6 دسمبر کی رات 10 بجے سے بند ہوگا۔ یہ معطلی 7 دسمبر کی شام تک جاری رہے گی۔ اس دوران ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم یعنی DIRBS مکمل طور پر غیر فعال رہے گا، جس کے باعث صارفین نئی ڈیوائس رجسٹر نہیں کر سکیں گے۔

اتھارٹی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی شہری نے اپنا موبائل فون رجسٹر کروانا ہے تو وہ سسٹم بند ہونے سے پہلے ضروری کارروائی مکمل کر لے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس قدم کا مقصد عوام کو مستقبل میں بہتر اور تیز ترین سروس فراہم کرنا ہے، اس لیے کچھ وقت کے لیے سسٹم کو آف لائن کرنا ضروری تھا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔