بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

کتنی مالیت کے موبائل پر کتنا ٹیکس لاگو ہوگا؟ ایف بی آر سے بڑی خبر آگئی

06 دسمبر, 2025 10:30

بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر عائد ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

 اس سلسلے میں ایف بی آر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں آنے والے ہر موبائل فون پر مختلف اقسام کے ٹیکس الگ الگ وصول کیے جاتے ہیں۔ ان میں کسٹمز ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس شامل ہیں۔

حکام کے مطابق موبائل کی اصل قیمت ’ویلیو ایشن رولنگ‘ کے ذریعے طے کی جاتی ہے۔ اگر کسی ماڈل کا ڈیٹا موجود نہ ہو تو پھر پچھلے 90 دنوں کی درآمدات کا ریکارڈ دیکھا جاتا ہے۔ اس ریکارڈ کی بنیاد پر موبائل کی قیمت طے ہوتی ہے اور اسی حساب سے ٹیکس لگایا جاتا ہے۔

30 ڈالر تک کی قیمت والے فون پر سب سے کم ٹیکس لیا جاتا ہے۔ اس میں 100 روپے موبائل لیوی اور 300 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 70 روپے ودہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوتا ہے۔

30 سے 100 ڈالر تک کے فون پر ٹیکس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کیٹیگری میں 200 روپے موبائل لیوی، 3000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 930 روپے ودہولڈنگ ٹیکس شامل ہے۔

100 سے 200 ڈالر مالیت والے فون پر 600 روپے موبائل لیوی، 7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 970 روپے ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوتا ہے۔

200 سے 350 ڈالر قیمت والے موبائلز پر مزید بھاری ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں۔ اس میں 1800 روپے موبائل لیوی، 11000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5000 روپے ودہولڈنگ ٹیکس شامل ہے۔

350 سے 500 ڈالر مالیت کے فون پر 4000 روپے موبائل لیوی، 15000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5000 روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

500 ڈالر سے زیادہ قیمت والے موبائل فونز پر سب سے زیادہ ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔ اس میں 8000 روپے موبائل لیوی رکھی گئی ہے، جبکہ اگر موبائل کی قیمت 700 ڈالر سے بڑھ جائے تو یہی لیوی 16000 روپے ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ 22000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 25 فیصد سیلز ٹیکس اور 1150 روپے ودہولڈنگ ٹیکس بھی شامل ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔