بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

موبائل فون صارفین خبردار!! پی ٹی اے کا اہم اعلان

07 دسمبر, 2025 13:06

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کو ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ منظوری مکمل ریگولیٹری جانچ اور قواعد و ضوابط کے نفاذ کے بعد دی گئی ہے۔

اس عمل کے دوران مارکیٹ میں مسابقت، صارفین کے حقوق کا تحفظ اور ٹیلی کام شعبے پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

علاوہ ازیں، دیگر متعلقہ سرکاری اداروں سے مشاورت بھی کی گئی تاکہ تمام قانونی اور تجارتی تقاضے پورے کیے جائیں۔

این او سی کے اجرا کے بعد پی ٹی سی ایل آئندہ مراحل میں حصول کے عمل کو آگے بڑھا سکے گی، جبکہ منتقلی کے دوران دونوں کمپنیاں خدمات کی بلا تعطل فراہمی، معیارِ خدمات (QoS) اور لائسنس کی تمام شرائط کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں گی۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ پورے عمل کی نگرانی جاری رہے گی تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اور ملک میں ایک مسابقتی، مستحکم اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ٹیلی کام سیکٹر کو فروغ دیا جا سکے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔