بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سُنادی

10 دسمبر, 2025 09:47

ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ایپ میں دو فیچرز کا اضافہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سب سے نمایاں شیئرڈ فیڈ فیچر ہے، جو صارفین کو اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ ویڈیوز دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ فیڈ ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے شیئر کی جا سکے گی اور اس میں شامل افراد کی دلچسپیوں کے مطابق مواد دکھایا جائے گا۔

ٹک ٹاک کے مطابق یہ فیچر روزانہ 15 ویڈیوز فراہم کرے گا اور اکٹھے مواد تلاش کرنے کا نیا ذریعہ ثابت ہوگا۔

مزید برآں، ایک نیا ڈیش بورڈ بھی بنایا گیا ہے جہاں صارفین اپنی شیئرڈ لائیک ہسٹری اور دیگر متعلقہ ڈیٹا دیکھ سکیں گے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیچر آنے والے مہینوں میں دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

دوسرا نیا فیچر شیئرڈ کلیکشنز ہے، جو شیئرڈ فیڈ کے مشابہ ہے مگر اس میں صارفین مواد کو سیو، آرگنائز اور شیئر کر سکیں گے۔ صارفین بس کسی ویڈیو کو سیو کریں اور پھر اسے کسی بھی فرد کو ڈائریکٹ میسج کے ذریعے بھیج سکیں گے۔ یہ فیچر 16 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

مزید برآں، ٹک ٹاک نے ہالیڈے کارڈز بھی متعارف کرائے ہیں، جنہیں ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے بھیجا جا سکے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر دسمبر کے آخر تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔