فیس بک استعمال کرنے کا تجربہ اب مکمل طور پر بدلنے والا ہے؛ مگر کیسے؟ جانیے

Facebook is about to completely change your user experience
میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں فیس بک کو استعمال کرنے کا تجربہ پہلے سے زیادہ آسان اور دلچسپ بنا دیں گی۔ میٹا کے مطابق صارفین کو بہت زیادہ فیچرز کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی تھیں، اسی لیے اب انٹر فیس کو سادہ اور منظم بنایا جا رہا ہے۔
نئی اپ ڈیٹس میں سب سے بڑی تبدیلی فیس بک فیڈ کی بہتری ہے۔ اگر کوئی صارف ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرے گا تو فیس بک خودکار طور پر ایک صاف ستھرا گرڈ بنا دے گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ فیڈ میں کوئی تصویر دیکھیں تو اس پر کلک کرنے سے وہ فل اسکرین میں کھل جائے گی۔
ایک اور اہم فیچر یہ ہے کہ اب صارف تصویر کو ڈبل کلک یا ٹَیپ کرکے لائیک کر سکے گا۔ اس کے ساتھ فیس بک سرچ رزلٹس میں بھی بہتری کی جا رہی ہے۔ اب سرچ میں تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد جدید گرڈ لے آؤٹ میں دکھائی دے گا۔
میٹا نئے فل اسکرین ویوَر کی بھی ٹیسٹنگ کر رہی ہے جس کے ذریعے صارف سرچ کے دوران آسانی سے ویڈیوز اور تصاویر دیکھ سکے گا۔ مزید یہ کہ اب فیس بک آپ کی پسند کے مطابق فیڈ کو ایڈجسٹ بھی کرے گی۔ صارف کسی پوسٹ، تصویر یا ریل پر فیڈ بیک دے سکے گا کہ اسے ایسا مواد زیادہ دیکھنا ہے یا کم۔
یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو ملے گا جس سے انہیں فیس بک الگورتھم پر کچھ کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔
میٹا نے بتایا کہ زیادہ استعمال ہونے والے فیچرز جیسے ریلز، مارکیٹ پلیس، فرینڈز اور پروفائل کو ٹاپ بار میں نمایاں جگہ دی جائے گی تاکہ وہ ایک ٹَیپ میں کھل جائیں۔ کمپنی فیس بک مینیو کے ڈیزائن کو بھی نیا اور آسان بنانے پر کام کر رہی ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












