اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big news for Android phone users!
گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کروائی ہے جس سے ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔
اس فیچر کے تحت صارفین ہنگامی کال یا پیغام کے دوران اپنی موجودہ صورتحال کی براہِ راست ویڈیو ایمرجنسی سروسز کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ اس سے امدادی اداروں کو حادثے یا ہنگامی حالات کی بہتر تفہیم حاصل ہوگی اور فوری کارروائی ممکن ہوگی۔
گوگل کے مطابق یہ ویڈیو اسٹریم مکمل طور پر محفوظ (Encrypted) ہوگی اور صارف کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت ویڈیو شیئرنگ روک سکے۔ اس سہولت کے لیے کسی اضافی سیٹ اپ کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ اینڈرائیڈ 8 اور اس کے بعد کے ورژنز پر گوگل پلے سروسز کے ذریعے دستیاب ہوگی۔
ابتدائی طور پر یہ فیچر امریکہ، جرمنی اور میکسیکو میں متعارف کروایا گیا ہے۔ مستقبل میں دیگر ممالک میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












