اگر واٹس ایپ ہیک ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ طریقہ جانیے

PTA has revealed an easy way to recover a hacked WhatsApp account
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم حفاظتی ہدایات جاری کی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق اگر کسی صارف کو محسوس ہو کہ اس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اچانک بند ہو گیا ہے، یا کوئی اور شخص اس اکاؤنٹ کو استعمال کر رہا ہے، تو فوراً احتیاطی اقدامات کرنا ضروری ہیں۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں سب سے پہلا قدم یہ ہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن کو موبائل سے ان انسٹال کر دیا جائے۔ اس کے بعد ایپ دوبارہ انسٹال کریں اور اپنا موبائل نمبر درج کریں۔ نمبر ڈالنے کے بعد ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والا چھ ہندسوں کا کوڈ فوراً درج کیا جائے۔
ایجنسی کے مطابق جیسے ہی تصدیقی کوڈ درج کیا جاتا ہے، واٹس ایپ خود بخود ہیکر کے موبائل سے لاگ آؤٹ ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک وقت میں واٹس ایپ صرف ایک ہی موبائل فون پر فعال رہ سکتا ہے۔ اس طریقے سے صارف اپنا اکاؤنٹ دوبارہ محفوظ بنا سکتا ہے۔
این سی سی آئی اے نے مزید وضاحت کی ہے کہ اگر ہیکر نے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن آن کر رکھی ہو اور پن کوڈ معلوم نہ ہو، تو واٹس ایپ صارف کو سات دن انتظار کا پیغام دے سکتا ہے۔ تاہم اس دوران گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایجنسی کے مطابق انتظار کے اس عرصے میں کوئی بھی شخص اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیغامات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس طرح صارف کا ڈیٹا محفوظ رہتا ہے۔ این سی سی آئی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً ان ہدایات پر عمل کریں تاکہ سائبر نقصان سے بچا جا سکے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












