برسوں کے بعد اب مجھے یقین ہوگیا کہ خدا موجود ہے، ایلون مسک

برسوں کے بعد اب مجھے یقین ہوگیا کہ خدا موجود ہے، ایلون مسک
دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ایلون مسک نے کہا ہے کہ برسوں کے بعد اب مجھے یقین ہوگیا کہ خدا موجود ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے یہ بیان ایک پوڈ کاسٹ میں دیا، جہاں میزبان کیٹی ملر نے ان سے خدا کے متعلق سوال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کرشماتی دنیا خود بخود وجود میں نہیں آئی، بلکہ اس کے پیچھے کوئی ہستی ضرور ہے جس نے کائنات کو تخلیق کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایلون مسک نے مذہب کے بارے میں کہا تھا کہ وہ خود کو ایک ‘کلچرل کرسچن’ سمجھتے ہیں۔
اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جس علاقے اور ثقافت میں پیدا ہوئے وہ مسیحی کلچر تھا، لیکن بطور مذہب وہ خدا پر یقین نہیں رکھتے تھے۔
تاہم، حالیہ انٹرویو میں مسک نے واضح کیا کہ ان کا نظریہ بدل چکا ہے اور اب وہ ایک ہستی پر یقین رکھتے ہیں جس نے کائنات کو تخلیق کیا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












