ہفتہ، 20-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/29هـ (20-12-2025م)

پی ٹی اے نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کردیا

20 دسمبر, 2025 16:36

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر صارفین کے لیے اہم حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سائبر مجرم سوشل انجینئرنگ کے مختلف طریقے استعمال کر کے شہریوں کو دھوکے میں مبتلا کر رہے ہیں، جس سے مالی نقصان کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق فراڈ کرنے والے افراد خود کو کسی کوریئر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کر کے صارفین سے او ٹی پی کوڈ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 اسی طرح بعض اوقات کسی قریبی رشتہ دار کے پولیس حراست میں ہونے کی جھوٹی کالز کر کے خوف پیدا کیا جاتا ہے اور فوری رقم مانگی جاتی ہے۔ ایسے طریقے عام شہریوں کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ صارفین کسی بھی صورت اپنی ذاتی معلومات، شناختی تفصیلات یا موبائل پر موصول ہونے والا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ یہ معلومات حاصل کر کے سائبر فراڈ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، جس سے بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مالی لین دین سے پہلے مکمل تصدیق کریں اور بغیر تحقیق کسی کو رقم منتقل نہ کریں۔ مشکوک کالز، پیغامات یا لنکس سے فوری طور پر اجتناب کریں اور ایسے نمبرز کو بلاک کر دیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔