منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

اپنا ڈیٹا محفوظ کرلیں؛ مائیکروسافٹ نے صارفین کو خبردار کردیا

23 دسمبر, 2025 09:56

مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں اسکائپ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا اہم ڈیٹا جلد محفوظ کر لیں، ورنہ یہ معلومات ہمیشہ کے لیے ضائع ہو سکتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق اسکائپ سروس کو رواں سال مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ اب اپنی توجہ مائیکروسافٹ ٹیمز پر مرکوز کر رہی ہے۔

اسکائپ ایک وقت میں دنیا کی مقبول ترین چیٹ اور ویڈیو کالنگ ایپ تھی۔ 2010 کی دہائی میں اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 30 کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔ بعد ازاں واٹس ایپ، زوم اور ٹیمز جیسے موبائل پلیٹ فارمز کے آنے سے اس کی مقبولیت کم ہوتی چلی گئی۔

اسکائپ کا آغاز 2003 میں ہوا تھا۔ مائیکروسافٹ نے 2011 میں اس سروس کو خرید لیا۔ کمپنی نے 5 مئی 2023 کو اسکائپ کو باضابطہ طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم صارفین کو اپنا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا تھا۔

مائیکروسافٹ کے مطابق صارفین جنوری 2026 تک اپنے اسکائپ اکاؤنٹ سے پیغامات، رابطہ نمبرز اور کال ہسٹری ایکسپورٹ یا حذف کر سکتے ہیں۔ جو صارفین مائیکروسافٹ ٹیمز فری میں لاگ ان ہوں گے، انہیں اپنی اسکائپ چیٹس اور کال ریکارڈ تک محدود رسائی حاصل رہے گی۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ جنوری 2026 کے بعد تمام اسکائپ ڈیٹا خودکار طور پر مستقل طور پر حذف کر دیا جائے گا۔ اس ڈیٹا کو بعد میں کسی بھی صورت بحال نہیں کیا جا سکے گا۔

مائیکروسافٹ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سال سے قبل اپنے اکاؤنٹس کا جائزہ لیں اور اہم معلومات محفوظ کر لیں تاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔