جی میل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ گوگل کا اہم اعلان سامنے آگیا

Big Good News for Gmail Users; Google Makes an Important Announcement
گوگل نے طویل عرصے بعد اپنی اہم پالیسی میں بڑی تبدیلی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب صارفین اپنا @gmail.com ای میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل یہ سہولت صرف ان صارفین کو حاصل تھی جو گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ کسی تھرڈ پارٹی ای میل ایڈریس کا استعمال کر رہے تھے، جبکہ جی میل ایڈریس کو مستقل سمجھا جاتا تھا۔
نئی پالیسی کے بعد صارفین اپنے موجودہ @gmail.com ایڈریس کو کسی نئے @gmail.com ایڈریس میں تبدیل کر سکیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر مرحلہ وار تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، تاکہ لوگ اپنی ضرورت کے مطابق نیا ای میل ایڈریس اختیار کر سکیں۔
گوگل کے مطابق ای میل ایڈریس تبدیل کرنے کے بعد صارف کا پرانا ایڈریس ختم نہیں ہوگا بلکہ وہ ایک عرفی نام (ایلائس) کے طور پر برقرار رہے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پرانے اور نئے دونوں ایڈریسز پر آنے والی ای میلز صارف کو موصول ہوتی رہیں گی۔ اس کے علاوہ اکاؤنٹ میں محفوظ ڈیٹا، جیسے تصاویر، ای میلز، فائلز اور دیگر معلومات مکمل طور پر محفوظ رہیں گی۔
اہم بات یہ ہے کہ ای میل ایڈریس تبدیل کرنے کے بعد صارف اگلے 12 ماہ تک نیا @gmail.com اکاؤنٹ نہیں بنا سکے گا۔ اس دوران نیا ایڈریس ختم یا حذف کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم صارف Gmail، YouTube، Google Drive، Maps اور Google Play سمیت تمام گوگل سروسز میں پرانے یا نئے کسی بھی ایڈریس سے لاگ ان کر سکے گا۔
یہ تبدیلی ان صارفین کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی جو برسوں پہلے بنایا گیا ای میل ایڈریس تبدیل کرنا چاہتے تھے، مگر ڈیٹا کے ضائع ہونے کے خوف سے ایسا نہیں کر پا رہے تھے۔ نئی سہولت کے بعد صارفین زیادہ آسانی اور تحفظ کے ساتھ اپنا ای میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










