منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

آسان اقساط پر موبائل فونز کب سے ملیں گے؟ حکومت کا اہم اعلان

27 دسمبر, 2025 14:03

وفاقی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک میں موبائل فون کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ایک نئی موبائل فون لیزنگ پالیسی تیار کر رہی ہے۔

 وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے بتایا کہ پالیسی کے ابتدائی مسودے پر مختلف اسٹیک ہولڈرز، خصوصاً موبائل فون کمپنیوں اور آپریٹرز سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ وزارت کی کوشش ہے کہ جلد از جلد اس پالیسی پر حتمی فیصلہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد موبائل فون استعمال کر سکیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں موبائل فونز کی درآمد شدہ قیمت پر ٹیکس میں کمی بھی شامل ہے۔ اگر ٹیکس کم کیا گیا تو فونز سستے ہوں گے، جس سے عام لوگوں کی رسائی بڑھے گی اور ملک میں ڈیجیٹل سہولیات کے استعمال کو فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیر نے ماضی کی پالیسیوں کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ پہلے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو موبائل فون ٹیکس فری کرنے کی سہولت دی گئی تھی، لیکن اس کا غلط استعمال ہوا۔ لوگ دوسرے افراد کے پاسپورٹس کے ذریعے فون رجسٹر کرواتے رہے، جس سے فراڈ کے کیسز میں اضافہ ہوا اور کئی ادارے ملوث ہو گئے۔ اس وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موبائل فون ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت ختم کر دی۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کی خواہاں ہے، لیکن ایف بی آر کا کہنا ہے کہ زیادہ تر موبائل فونز اب پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، اس لیے ٹیکس میں کمی کے حوالے سے مزید غور و فکر ضروری ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔