واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم ہی نہ ہوا

WhatsApp suddenly added a feature that millions of users didn’t even know about
میٹا کی ملکیت میں موجود میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹوریج منظم کرنے کا نیا اور اسمارٹ فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ اس اپڈیٹ کے بعد صارفین اپنے ڈیٹا کو زیادہ آسانی اور احتیاط سے منظم کر سکیں گے۔
نئے فیچر میں مختلف اقسام کے مواد کو الگ الگ سیکشنز میں دکھایا جائے گا۔ اب پیغامات، اسٹار شدہ پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر میڈیا فائلز واضح طور پر علیحدہ نظر آئیں گی، تاکہ اہم ڈیٹا غلطی سے حذف نہ ہو۔
صارف جب کوئی چیٹ ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا انتخاب کرے گا تو صرف ایک سادہ کنفرمیشن کے بجائے تفصیلی اسکرین سامنے آئے گی۔ اس اسکرین میں ہر قسم کے پیغامات اور میڈیا الگ الگ دکھائی دیں گی، اور صارف منتخب کر سکے گا کہ کون سی فائلز ڈیلیٹ کرنی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے گا کہ ڈیلیٹ کرنے سے کتنی اسٹوریج خالی ہوگی۔
یہ فیچر صارفین کو تصاویر، ویڈیوز، ڈاکیومنٹس، آڈیو فائلز، اسٹیکرز اور وائس نوٹس سمیت دیگر ڈیٹا کے انتخاب کی سہولت دیتا ہے۔ صارف چاہے تو اسے چیٹ انفارمیشن اسکرین یا براہِ راست مین چیٹ لسٹ سے بھی استعمال کر سکتا ہے۔ فی الحال یہ اپڈیٹ صرف iOS صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اسٹوریج منظم کرنے کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ صارفین کے اہم ڈیٹا کی حفاظت بھی یقینی بنائے گا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








