بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

موبائل سم صارفین خبردار!!! پی ٹی اے کی آخری وارننگ جاری

31 دسمبر, 2025 12:30

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ صرف اپنے نام پر رجسٹرڈ سم استعمال کریں۔

 پی ٹی اے کے مطابق کسی دوسرے کے نام پر سم استعمال کرنا خلافِ ضابطہ ہے اور اس پر قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ یہ ہدایت خاندانی سطح پر بھی نافذ العمل ہے، اگرچہ گھر کے افراد کے درمیان نسبتاً کم مسائل پیدا ہوتے ہیں کیونکہ وہ ایک دوسرے کی شناخت اور سم کی رجسٹریشن سے آگاہ ہوتے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خطرہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب سم کسی دوست یا نامعلوم شخص کے نام پر ہو۔ ایسے معاملات میں سم کے غلط استعمال کی اطلاعات بڑھ جاتی ہیں اور اصل ملزم تک رسائی مشکل ہو جاتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسی شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہیں جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہو، چاہے غیر قانونی سرگرمی کسی اور نے انجام دی ہو۔

ہر شہری اپنے نام پر زیادہ سے زیادہ آٹھ سمز حاصل کر سکتا ہے، جن میں سے تین صرف انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے مخصوص ہیں اور پانچ وائس کالز اور دیگر موبائل خدمات کے لیے۔ 18 سال سے کم عمر بچے بھی نادرا میں موجود بایومیٹرک معلومات کی بنیاد پر سم حاصل کر سکتے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق آج کے دور میں سم کا استعمال بینکنگ، سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن سرگرمیوں کے لیے بھی ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ سم استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی کام کرتا ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے اسی فرد تک پہنچتے ہیں جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہے۔ اس وجہ سے اصل مجرم تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے اور رجسٹرڈ شخص بلاوجہ قانونی مسائل میں پھنس سکتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔