بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

موبائل فون صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

02 جنوری, 2026 10:21

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نئے سال کے موقع پر موبائل اور انٹرنیٹ صارفین کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ سالِ نو کے موقع پر جعلی مبارکباد کے پیغامات اور مشکوک لنکس سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر گردش کر رہے ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق بعض عناصر صارفین کو جعلی تحائف یا انعامات کے پیغامات بھیج کر دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں اور اپنا واٹس ایپ یا کسی بھی ایپ کا تصدیقی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات اور لنکس موبائل ڈیٹا اور ذاتی معلومات کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایک غلط کلک سے صارف کا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے یا موبائل ہیک ہو سکتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے کہا ہے کہ یہ ہدایات حکومت کے شفافیت اور عوام کے تحفظ کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ ادارہ سائبر کرائم کے خلاف اقدامات کر رہا ہے اور اصلاحات کے ذریعے احتساب اور شفاف نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔