پی ٹی اے نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

PTA announces great news for Pakistanis
پی ٹی اے نے کیبل آپریٹرز کے لیے انٹرنیٹ لائسنس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے صارفین کو مزید انٹرنیٹ سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں اس اہم فیصلے سے آگاہ کیا۔ حفیظ الرحمان نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کے ساتھ کیے گئے وعدے کو پورا کر دیا گیا ہے۔
خالد آرائیں نے اس اقدام پر پی ٹی اے اور اس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لائسنس کے حصول کے بعد کیبل آپریٹرز اپنے صارفین کو انٹرنیٹ سہولت فراہم کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کیبل آپریٹرز کے لیے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور صارفین کو اضافی سہولت ملے گی۔
پی ٹی اے نے واضح کیا کہ خواہشمند افراد اپنی درخواستیں پورٹل پر جمع کروا سکتے ہیں۔ جو افراد پہلے سے پیمرا کے تحت کیبل لائسنس رکھتے ہیں، انہیں فوقیت دی جائے گی۔ کلاس لائسنس کی مدت 10 سال کے لیے ہوگی اور ابتدائی طور پر پہلی بار لائسنس کی فیس 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












