واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری؛ نیا فیچر متعارف

Good news for WhatsApp users: A new feature has been introduced
میٹا نے واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس سے پروفائل کو مزید خوبصورت اور ذاتی بنایا جا سکے گا۔
اس نئے فیچر میں صارفین اب اپنی پروفائل تصویر کے ساتھ ایک کور فوٹو بھی شامل کر سکیں گے، جو فیس بک پروفائل کے کور فوٹو آپشن سے کافی حد تک مشابہ ہے۔ نیا فیچر اس وقت واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔
نئے فیچر کے لیے پروفائل تصویر کے اوپر اضافی جگہ دی جا رہی ہے، جہاں صارف اپنی پسند کی کور فوٹو لگا سکے گا۔ پروفائل کے اوپری حصے میں ایک نیا کور بینر لے آؤٹ بنایا جائے گا، جس سے پروفائل پہلے کے مقابلے میں زیادہ واضح اور دلکش نظر آئے گی۔
اس سے قبل واٹس ایپ میں کور فوٹو کی سہولت صرف بزنس اکاؤنٹس تک محدود تھی۔ تاہم اب کمپنی یہ فیچر عام صارفین کے لیے بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد انفرادی صارفین بھی اپنی پروفائل کو زیادہ ذاتی انداز میں پیش کر سکیں گے۔
نئے فیچر کے تحت صارف مخصوص حصے پر کلک کر کے کور فوٹو منتخب کر سکے گا۔ یہ تصویر کسی بھی وقت بدلی بھی جا سکے گی۔ کور فوٹو پروفائل سیٹنگز میں محفوظ رہے گی اور جو بھی صارف پروفائل دیکھے گا، اسے یہ تصویر نظر آئے گی۔
یاد رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ نے ممبر ٹیگز، ٹیکسٹ اسٹیکرز اور ایونٹ ریمائنڈر جیسے کئی نئے فیچرز بھی متعارف کروائے ہیں، جن کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












