جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

سوشل میڈیا صارفین خبردار!!! پی ٹی اے کا اہم اعلان

16 جنوری, 2026 11:02

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز، ہتک آمیز اور گمراہ کن مواد پھیلانے سے باز رہا جائے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایسے مواد سے معاشرتی انتشار پیدا ہوتا ہے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا صارفین فوری طور پر غلط یا گمراہ کن پوسٹس کو ہٹا دیں۔ کسی بھی منفی مہم یا بے بنیاد بیانیے کا حصہ نہ بنیں۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ ریاستی اداروں، قومی سلامتی اور افراد کی عزت و وقار کے خلاف مواد قابل قبول نہیں ہے۔

اتھارٹی نے یاد دہانی کروائی ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانا، کسی کی ساکھ خراب کرنا یا نفرت انگیزی کرنا قابل سزا جرم ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال مثبت، ذمہ دار اور قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے کریں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔