جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

16 جنوری, 2026 16:50

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے اسٹیٹس فیچر میں ایک نیا پرائیویسی چیک آپشن متعارف کروا دیا ہے۔

نئے فیچر کی مدد سے صارفین اب آسانی سے جان سکیں گے کہ ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کون دیکھ سکتا ہے اور کس حد تک یہ شیئر کی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو اپنی پرائیویسی پر بہتر کنٹرول فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ نیا پرائیویسی چیک فیچر فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.26.2.9 میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے اسٹیٹس کی پرائیویسی سیٹنگز، ناظرین کی فہرست اور ری شیئر سے متعلق معلومات ایک ہی جگہ پر دیکھی جا سکیں گی۔ اس سے پہلے صارفین کو مختلف سیٹنگز میں جا کر معلومات حاصل کرنا پڑتی تھیں، جو اکثر الجھن کا باعث بنتی تھیں۔

نئے فیچر کے تحت جب صارف واٹس ایپ اسٹیٹس کھول کر مینو میں موجود “اوڈینس” کے آپشن پر جائے گا تو ایک تفصیلی خلاصہ اسکرین سامنے آئے گی۔ اس اسکرین پر واضح طور پر بتایا جائے گا کہ اسٹیٹس تمام کانٹیکٹس کے لیے ہے یا صرف مخصوص افراد کے لیے۔ اگر کسی رابطے کو اسٹیٹس دیکھنے سے روکا گیا ہو تو اس کی معلومات بھی اسی صفحے پر نظر آئیں گی۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ سے صارفین اپنی اسٹیٹس پرائیویسی کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو اپنی ذاتی معلومات کو محدود حلقے تک رکھنا چاہتے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ کامیاب بیٹا ٹیسٹنگ کے بعد یہ فیچر جلد ہی تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔