ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

نیا iPhone 17 حاصل کریں صرف 15,654 روپے ماہانہ میں!!! مگر کیسے؟ مکمل طریقہ جان لیں

17 جنوری, 2026 14:32

HBL نے پی ٹی اے سے منظور شدہ نئے iPhone 17 سیریز کے لیے ایک خصوصی آفر متعارف کروائی ہے۔

نئی آفر کے تحت صارفین iPhone 17، iPhone Air، iPhone 17 Pro اور iPhone 17 Pro Max کو ماہانہ آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ ابتدائی ماہانہ قسط صرف 15,654 روپے ہے۔

اس آفر میں صارفین 3، 6 یا 12 ماہ کی آسان اقساط کے ساتھ موبائل فون خرید سکتے ہیں۔ طویل مدتی ادائیگی کے خواہاں صارفین کے لیے 18، 24، 30 اور 36 ماہ کے پلان بھی دستیاب ہیں۔ ہر ماہ کی قسط مدت کے حساب سے مختلف ہوگی۔

بینک کی ہدایات کے مطابق موبائل کی ڈیلیوری کے وقت صارف کو اپنا شناختی کارڈ (CNIC) دکھانا ہوگا۔ موبائل فون HBL میں رجسٹرڈ صارف کے پتے پر ہی فراہم کیا جائے گا۔ iPhone کی وارنٹی کمپنی کی آفیشل پالیسی کے مطابق دی جائے گی۔ البتہ موبائل کا رنگ اور اسٹاک کی دستیابی سپلائی پر منحصر ہوگی۔

HBL نے واضح کیا ہے کہ ہر ٹرانزیکشن پر 1,200 روپے پروسیسنگ فیس کے ساتھ FED لاگو ہوگا۔ موبائل فون کی قیمتوں میں بغیر پیشگی اطلاع کے تبدیلی ہو سکتی ہے۔ تاہم، جن صارفین نے پہلے ہی آرڈر دے دیا ہے، ان پر نئی قیمتیں لاگو نہیں ہوں گی۔

بینک کے مطابق یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور HBL کے کریڈٹ کارڈ کی شرائط و ضوابط کے مطابق ہوگی۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ موبائل فون ڈیلیوری کے وقت اچھی طرح چیک کریں۔ اگر کوئی خرابی یا نقصان ہو تو فوراً متعلقہ وینڈر کو اطلاع دیں۔

مزید معلومات کے لیے صارفین HBL کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں یا بینک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔