بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پی ٹی اے نے بڑی خوشخبری سنادی

PTA Gives Big Good News to Pakistanis Living Abroad
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اب تارکین وطن اپنی پاکستانی موبائل سم کے استعمال میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بیرون ملک قیام کے دوران ان کی سم بلاک نہیں کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق سمندر پار پاکستانی اپنی موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھ سکیں گے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین متعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کو ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی فراہم کرنا ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ اتھارٹی بیرون ملک پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اتھارٹی عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطوں کی توسیع کے لیے بھی متحرک ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت میں اضافہ ہوگا بلکہ وہ اپنے ملک کے ساتھ بہتر رابطے میں رہ سکیں گے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









