منگل، 20-جنوری،2026
منگل 1447/08/01هـ (20-01-2026م)
تازہ ترین خبریں

انٹرنیٹ صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی

20 جنوری, 2026 10:10

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

 وفاقی حکومت نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان المبارک 2026 کے دوران کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق نیلامی کے بعد چند ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروس متعارف کروانے کا منصوبہ ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ فروری کے اختتام تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل کر لی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیلامی کے بعد تین سے چار ماہ میں موجودہ تھری جی اور فور جی سروسز میں بہتری آئے گی، جبکہ چھ ماہ کے اندر فائیو جی سروس کا آغاز ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس وقت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہے تاکہ سروس کے معیار اور رول آؤٹ کے اصول طے کیے جا سکیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ فائیو جی کی سروس صارفین کو بہتر رفتار اور معیار فراہم کرے۔

شزا فاطمہ کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں بھی فائیو جی نیلامی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تمام کمپنیوں کو تین ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی تجاویز جمع کروا سکیں۔ مشاورت کے بعد فروری کے پہلے ہفتے میں انفارمیشن میمورنڈم کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔