موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

Important News for People Planning to Buy Mobile Phones
سوشل میڈیا پر موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی سے متعلق ایک نوٹیفکیشن تیزی سے وائرل ہو رہا تھا، جس کی حقیقت اب سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس میں کمی یا درآمد کنندگان اور صارفین سے متعلق کوئی نئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن مکمل طور پر گمراہ کن ہے اور عوام کو اس پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ معلومات کو آگے شیئر نہ کریں اور صرف پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ یا تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کریں۔
جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ موبائل فون پر ٹیکس میں کمی صرف قانونی درآمد کنندگان اور رجسٹرڈ وینڈرز کے لیے کی گئی ہے، جبکہ عام صارفین یا ذاتی استعمال کے لیے موبائل منگوانے والوں پر پرانا ٹیکس ہی لاگو رہے گا۔ تاہم پی ٹی اے نے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جھوٹی معلومات عوام میں بے چینی پیدا کرتی ہیں، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











