جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

خطرے کی گھنٹی!!! اپنا موبائل فون بیچنے سے قبل یہ اہم کام ضرور کر لیں

24 جنوری, 2026 12:57

آج کے دور میں ہر گھر میں اسمارٹ فون موجود ہے۔ موبائل فون صرف کال کرنے کے لیے نہیں بلکہ ذاتی معلومات، تصاویر، ویڈیوز اور اکاؤنٹس کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

 اکثر لوگ پرانا موبائل بیچنے، کسی کو دینے یا مرمت کے لیے بھیج دیتے ہیں۔ اگر اس سے پہلے ضروری اقدامات نہ کیے جائیں تو ذاتی ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ موبائل فون بیچنے یا دینے سے پہلے مکمل ڈیٹا پروٹیکشن یقینی بنائیں۔ سب سے پہلے موبائل کی فیکٹری ری سیٹ کریں۔ تاہم صرف ری سیٹ کافی نہیں کیونکہ جدید سافٹ ویئر کے ذریعے ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ری سیٹ سے پہلے فون کی انکرپشن کو چیک کرنا ضروری ہے۔ سیٹنگز میں جا کر چیٹ بیک اپ اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو فعال کریں، تاکہ تمام ڈیٹا محفوظ اور اوور رائٹ ہو جائے۔ ری سیٹ کے بعد فون میں کچھ اضافی تصاویر یا ویڈیوز منتقل کریں اور دوبارہ ری سیٹ کریں تاکہ پرانا ڈیٹا مکمل طور پر ختم ہو جائے۔

تمام اکاؤنٹس جیسے گوگل، ایپل آئی ڈی، سیم سنگ یا سونی آئی ڈی کو حذف کرنا بھی ضروری ہے۔ اس سے نیا صارف فون استعمال کر سکے گا۔ اس سے پہلے بیک اپ ضرور لیں، تاکہ اہم معلومات گوگل ڈرائیو، آئی کلاؤڈ، میموری کارڈ یا کمپیوٹر پر محفوظ رہیں۔ آخر میں سم کارڈ اور میموری کارڈ نکال لیں تاکہ ذاتی ڈیٹا کسی اور کے ہاتھ نہ لگے۔

یہ اقدامات آپ کو پرائیویسی کے افشا ہونے، شناخت کی چوری اور ذاتی ڈیٹا کے غلط استعمال سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔