کیا آپ بھی اپنے موبائل کی سست رفتاری سے تنگ ہیں؟ یہ ٹرِکس آزمائیں اور جادو دیکھیں

Alarm for Android Phone Users; Google Makes an Important Announcement
دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ ہے۔ مگر اکثر صارفین کو اس کے ایسے فیچرز اور ٹرکس کا علم نہیں ہوتا جو فون کی رفتار بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہاں ہم چند آسان ٹرکس بتا رہے ہیں جو آپ کے فون کو حقیقت میں تو تیز نہیں کریں گے، مگر استعمال میں تیز اور ہموار محسوس ہوں گے۔
سب سے پہلے ڈویلپر موڈ ان ایبل کریں۔ یہ زیادہ تر افراد کو معلوم ہے، لیکن یہ بہت اہم ہے۔ فون کی سیٹنگز میں جائیں، پھر "About Phone” میں جا کر "Build Number” پر سات بار کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کے فون میں ڈویلپر آپشنز فعال ہو جائیں گے۔
اس کے بعد انیمیشن اسپیڈ تبدیل کریں۔ پرانے یا سستے فونز میں 2 سے 4 جی بی ریم ہونے کی وجہ سے ڈیوائس کبھی کبھار سست لگتی ہے۔ اس کا حل فون کی انیمیشن اسکیل کو کم کرنا ہے۔ ڈویلپر موڈ میں جائیں، پھر "System” اور "Developer Options” میں اسکرول کریں۔ وہاں "Window Animation Scale”، "Transition Animation Scale” اور "Animator Duration Scale” کے آپشنز نظر آئیں گے۔ ان کی اسپیڈ کو کم کرنے سے فون استعمال میں زیادہ تیز محسوس ہوگا۔
تیسری ٹرک ہے ایپ ڈیفالٹس کلیئر کرنا۔ بعض اوقات جب آپ کسی ویب لنک پر کلک کرتے ہیں، تو وہ اپنی مطلوبہ ایپ میں کھل جاتی ہے، جیسے یوٹیوب یا فیس بک۔ اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ سیٹنگز میں "Apps & Notifications” پر جائیں، متعلقہ ایپ منتخب کریں، "Advanced” میں جا کر "Open by Default” کے تحت "Clear Defaults” منتخب کریں۔
یہ آسان اقدامات آپ کے اینڈرائیڈ فون کی کارکردگی بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے اور آپ کے فون کو زیادہ ہموار اور تیز تجربہ فراہم کریں گے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










