جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

نادرا نے پاکستان میں پہلا بَگ باؤنٹی چیلنج شروع کر دیا

27 جنوری, 2026 12:16

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں اپنے پہلے بَگ باؤنٹی چیلنج کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد نوجوان طلبہ اور سائبر سیکیورٹی ماہرین کی مہارت کو فروغ دینا اور قومی ڈیجیٹل شناختی نظام پر عوام کے اعتماد کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ مقابلہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ چیلنج میں شرکاء مختلف ٹیموں کی شکل میں حصہ لے کر سائبر سیکیورٹی کے کمزور پہلوؤں کی نشاندہی اور تجزیاتی جائزہ پیش کریں گے۔

علاقائی سطح پر مقابلے 27 جنوری سے مختلف شہروں میں شروع ہوں گے، جن میں صوابی، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ شامل ہیں۔ نادرا کے مطابق بَگ باؤنٹی چیلنج 2026 کی اختتامی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جس کی حتمی تاریخ بعد میں اعلان کی جائے گی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک میں سائبر سیکیورٹی کے معیار کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل نظام میں عوام کے اعتماد کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔