بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

یوٹیوب صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

11 فروری, 2026 10:04

مقبول میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب میوزک نے اپنی نئی پالیسی کے تحت مفت صارفین کے لیے گانوں کے بول دیکھنے کی سہولت محدود کر دی ہے۔

 اب مفت اکاؤنٹ والے صارفین صرف ایک مقررہ حد تک گانوں کے بول دیکھ سکیں گے۔ جب یہ حد پوری ہو جائے گی تو صارفین کو صرف ابتدائی چند الفاظ نظر آئیں گے اور باقی بول چھپا دیے جائیں گے۔ اس کے بعد صارفین کو پریمیم سبسکرپشن لینے کی ترغیب دی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ اقدام صارفین کو اضافی سہولیات فراہم کرنے اور انہیں پریمیم پلان کی جانب راغب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ صارفین کو ایک پیغام کے ذریعے بھی بتایا جائے گا کہ وہ اب مزید کتنے گانوں کے بول دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تبدیلی پہلے محدود پیمانے پر آزمائی گئی تھی، لیکن اب اسے بتدریج زیادہ صارفین تک نافذ کیا جا رہا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔