جمعہ، 13-فروری،2026
جمعہ 1447/08/25هـ (13-02-2026م)

موبائل فون سروس کی بندش سے بچنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے یہ کام لازمی کریں!!!

13 فروری, 2026 10:17

اگر آپ موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو اپنی سروس کی معطلی سے بچنے کے لیے فوری اقدام کرنا ضروری ہے۔

پاکستان میں موبائل فون کا استعمال بڑھنے کے ساتھ کچھ منفی پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔ متعلقہ ادارے اس سلسلے میں شہریوں کو آگاہ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے تعطل سے بچا جا سکے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے اعلان کے مطابق اگر کسی سم کا اندراج ایسے قومی شناختی کارڈ پر ہو جو ختم شدہ، منسوخ یا مرحوم فرد کے نام پر ہو تو موبائل سروس معطل ہو سکتی ہے۔ اس لیے نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی حیثیت چیک کریں اور اسے فعال اور درست رکھیں۔

نادرا کے مطابق ختم شدہ شناختی کارڈ کی تجدید PakID موبائل ایپ، نادرا رجسٹریشن سینٹر یا قریبی eSahulat فرنچائز کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کے لیے بھی یہی ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مرحوم فرد کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی منتقلی یا بندش کے لیے PTA کے مقررہ طریقہ کار پر عمل کرنا ضروری ہے۔

یہ اقدامات شہریوں کو موبائل سروس تک بلا تعطل رسائی فراہم کرنے کے ساتھ شناختی کارڈ اور سم کے غلط استعمال کے خطرات، جیسے فراڈ یا دہشت گردی کی کارروائیوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔