موساد کیلئے جاسوسی : روس میں واٹس ایپ پر پابندی کی وجہ بنی

روس کے سابق آرمی افسر اور تجزیہ نگار اسٹانسلاو کراپیونک کا کہنا ہے کہ روس نے واٹس ایپ کو بند کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایپ اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے ساتھ صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو شیئر کرتی ہے، جس سے کسی بھی شخص کی زندگی، تعلقات اور مقام کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اگرچہ واٹس ایپ کے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ یعنی محفوظ ہوتے ہیں، مگر اس کے باوجود ایپ صارف کے فون کی معلومات، رابطے اور پیغامات کا استعمال کرکے لوگوں کو ٹریک کر سکتی ہے۔
اسرائیلی فوج ایک جدید سسٹم استعمال کرتی ہے، جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ کون کس گروپ میں شامل ہے اور اس کی بنیاد پر کسی کو خطرہ یا ہدف بنایا جا سکتا ہے، اور اس میں اکثر عام شہری بھی متاثر ہو جاتے ہیں۔
اسٹانسلاو کا کہنا ہے کہ میٹا کمپنی نے بھی ایسے سابق اسرائیلی خفیہ اہلکاروں کو ملازمت دی ہے جو ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں اور اس کے ذریعے اپنے لیئے خطرات کا پتہ لگاتے ہیں۔
امریکی عدالت میں بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ میٹا نے صارفین کو پرائیویسی کے بارے میں غلط معلومات دی ہیں اور ملازمین کو صارفین کے پیغامات تک رسائی دی گئی ہے۔
اسٹانسلاو کے مطابق یہی وجہ ہے کہ روس نے واٹس ایپ پر پابندی لگا دی تاکہ اپنے شہریوں کی حفاظت کی جا سکے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











