پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

ایپل کے رواں سال کے سستے ترین آئی فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی

16 فروری, 2026 10:29

ایپل نے رواں سال اپنا سب سے سستا آئی فون ماڈل، آئی فون 17 ای، متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کمپنی یہ فون 19 فروری 2026 کو لانچ کر سکتی ہے۔ لیکس اور کانسیپٹ ڈیزائنز کے مطابق آئی فون 17 ای کا مجموعی ڈیزائن پچھلے ماڈل، آئی فون 16 ای جیسا ہوگا، مگر اس میں صارفین کے لیے مزید کلر آپشنز دستیاب ہوں گے۔

تازہ ویڈیوز میں فون کو نوچ کے بجائے ڈائنامک آئی لینڈ کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جس میں فرنٹ کیمرہ چھپا ہوا ہے۔ بیک پر میگ سیف وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

فون میں 18 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 48 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا جائے گا، جبکہ بیٹری کی گنجائش تقریباً 4000 ایم اے ایچ ہوگی۔

آئی فون 17 ای میں ایپل کی جدید A19 چپ اور C1X موڈیم کے ساتھ N1 وائرلیس نیٹ ورک پروسیسر دیا جائے گا، جو تیز ترین کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔ فون میں 6.1 انچ ڈسپلے ہوگا اور بیس ماڈل کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل ان صارفین کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو ایپل کے تازہ ماڈل چاہتے ہیں مگر زیادہ مہنگے پرو یا پرو میکس ورژن خریدنے کے متحمل نہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔