پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن یا بلڈ مون پاکستان میں دیکھنا ممکن ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

16 فروری, 2026 10:39

اس سال کا پہلا مکمل چاند گرہن یعنی بلڈ مون 3 مارچ کو رونما ہوگا، اور دنیا کے کچھ حصوں میں آسمان سرخ روشنی سے جگمگا اٹھے گا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق یہ گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند بالکل ایک لائن میں آجاتے ہیں، اور چاند زمین کے سب سے تاریک حصے یعنی Umbra سے گزرتا ہے۔ اس دوران سورج کی روشنی براہ راست چاند تک نہیں پہنچتی، اور زمینی فضا کی وجہ سے سرخ روشنی زیادہ مڑ جاتی ہے، جس سے چاند گہرے سرخ رنگ میں نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے عام طور پر بلڈ مون کہا جاتا ہے۔

تاہم، پاکستانی شائقین فلکیات کے لیے یہ خوش خبری نہیں ہے کہ اس بار کا چاند گرہن ہمارے ملک سے نظر نہیں آئے گا۔ اس نظارے کو وسطی اور شمالی امریکا، شمال مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور وسطی بحر الکاہل میں دیکھا جا سکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق گرہن کا آغاز دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر ہوگا اور مکمل چاند گرہن سہ پہر 4 بج کر 33 منٹ پر نظر آئے گا۔

پاکستان میں یہ شاندار منظر تو نہیں دیکھا جا سکے گا، مگر شوقین افراد سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریمز کے ذریعے بلڈ مون کا نظارہ کر سکتے ہیں، اور دنیا کے مختلف حصوں میں اس کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔