کیا آپ بھی سست اینڈرائیڈ فون سے پریشان ہیں؟ موبائل کو تیز کرنے میں مدد فراہم کرنے والی ٹِرک جانیے

Are you also frustrated with a slow Android phone? Learn the trick that can help make your mobile faster
دنیا بھر میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے اسمارٹ فونز سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ گوگل کے اس سسٹم میں کئی فیچرز اور ٹرکس موجود ہیں، جن سے اکثر صارفین واقف نہیں ہوتے۔ ایسے ہی ایک آسان ٹرک کے ذریعے پرانے یا سست اینڈرائیڈ فون کو زیادہ تیز محسوس کروایا جا سکتا ہے۔
زیادہ تر نئے فونز تیز رفتار ہوتے ہیں، مگر پرانے یا سستے فونز میں 2 سے 4 جی بی ریم ہونے کی وجہ سے ڈیوائس کی کارکردگی سست لگتی ہے۔ اس مسئلے کا حل فون کے انیمیشن اسکیل کو کم کرنا ہے۔ اس سے فون حقیقت میں تیز نہیں ہوتا، مگر صارف کو تیز رفتار محسوس ہوتا ہے۔
اس ٹرک کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے ڈویلپر موڈ کو فعال کرنا ضروری ہے۔ ڈویلپر موڈ فعال کرنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں About Phone میں جائیں اور وہاں Build Number پر سات بار کلک کریں۔ کامیابی کے بعد پیغام آئے گا کہ آپ اب ڈویلپر ہیں۔
ڈویلپر موڈ فعال ہونے کے بعد Settings → System → Developer Options میں جائیں۔ نیچے اسکرول کریں تو تین آپشنز نظر آئیں گے: Window Animation Scale, Transition Animation Scale اور Animator Duration Scale۔ ان تینوں کو 0.5x پر سیٹ کریں۔
اس سیٹنگ کے بعد فون کی حرکت اور انیمیشن تیز محسوس ہوگی، جس سے ڈیوائس زیادہ ہموار اور فعال لگے گا۔ یہ ٹرک پرانے فونز کے لیے خاص طور پر مفید ہے تاکہ وہ زیادہ کارآمد اور تیز لگیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












