آج رات چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر نظر آئے گا

مکہ مکرمہ: ماہرین فلکیات نے اعلان کیا ہے کہ آج شب ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا جب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔
اس موقع پر چاند تقریباً 91 فیصد روشن ہوگا اور آسمان پر دیگر نمایاں ستارے بھی واضح دکھائی دیں گے۔
سعودی ماہرین کے مطابق یہ منظر عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا اور کسی خصوصی آلات کی ضرورت نہیں ہوگی۔
فلکیاتی اعتبار سے یہ لمحہ خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جب چاند براہِ راست خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا تو دنیا کے مختلف خطوں میں موجود مسلمان اس سمت کو بنیاد بنا کر قبلہ رخ کا درست تعین کر سکیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے مواقع سال میں محدود بار آتے ہیں اور یہ قدرتی انداز میں سمت شناسی کے لیے ایک مؤثر طریقہ فراہم کرتے ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












