بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

موبائل فون صارفین خبردار!!! پی ٹی اے کا بڑا اعلان

04 مارچ, 2026 13:46

Pakistan Telecommunication Authority (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے بیلنس سے غیر مجاز کٹوتیوں اور ویلیو ایڈڈ سروسز (VAS) کی خودکار ایکٹیویشن پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔

 ادارے نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی اضافی سروس کو صارف کی واضح اجازت کے بغیر فعال نہیں کیا جا سکتا۔ حالیہ دنوں میں متعدد صارفین نے شکایت کی تھی کہ ان کے موبائل بیلنس سے بغیر اطلاع رقم منہا کی جا رہی ہے۔

پی ٹی اے کے بیان کے مطابق کالر ٹیون، ڈیلی ایس ایم ایس پیکجز، انٹرنیٹ بنڈلز، مسڈ کال الرٹس، موبائل گیمز اور دیگر سبسکرپشن سروسز صرف اسی وقت فعال ہوں گی جب صارف خود منظوری دے گا۔ اس کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) کی تصدیق یا مخصوص یو ایس ایس ڈی کوڈ ڈائل کرنا ضروری ہے۔ اگر کسی صارف نے نہ تو OTP شیئر کیا ہو اور نہ کوئی کوڈ ڈائل کیا ہو تو ایسی سروس غیر مجاز تصور کی جائے گی۔

اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اگر بیلنس میں بلاوجہ کمی نظر آئے تو فوراً اپنے متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر سے رابطہ کریں۔ باقاعدہ شکایت درج کروائیں اور اس کا ریفرنس نمبر ضرور حاصل کریں۔ آپریٹر کو مسئلہ حل کرنے کے لیے مقررہ وقت دیا جائے۔ اگر پھر بھی شکایت کا ازالہ نہ ہو تو صارف پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) کے ذریعے براہِ راست شکایت درج کر سکتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیلی کام شعبے میں شفافیت اور منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنایا جائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔