جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

پاکستان میں سائبر حملوں کے خطرات کے پیش نظر نیا ویب مانیٹرنگ سسٹم فعال

12 مارچ, 2026 14:40

پاکستان میں سرکاری ویب سائٹس پر بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے خطرات کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے مقامی طور پر تیار کردہ خودکار ویب مانیٹرنگ سسٹم فعال کر دیا ہے۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے اس جدید خودکار ویب مانیٹرنگ سسٹم کے تحت ملک بھر کی پندرہ سو سے زائد سرکاری ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ سسٹم ویب سائٹس پر ہونے والے سائبر حملوں کی فوری نشاندہی کرتا ہے اور جیسے ہی کوئی خطرہ سامنے آتا ہے تو متعلقہ اداروں کو خودکار طور پر الرٹ جاری کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل، پچاس کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

اعداد و شمار کے مطابق اس نظام کے ذریعے پاکستان کی مجموعی طور پر ایک ہزار پانچ سو ستائیس سرکاری اور اہم ویب سائٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ان میں وفاقی حکومت کی چار سو سات ویب سائٹس، خیبر پختونخوا حکومت کی دو سو بیاسی، پنجاب کی دو سو نو، سندھ حکومت کی ایک سو چوہتر اور بلوچستان حکومت کی ایک سو آٹھ ویب سائٹس شامل ہیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان کی اکاون، آزاد کشمیر کی ایک سو تینتیس ویب سائٹس بھی اس نظام میں شامل کی گئی ہیں، جبکہ نجی شعبے کی ایک سو انیس اور بینکاری شعبے کی چوالیس ویب سائٹس کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔