جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

واٹس ایپ کا اہم اقدام، کم عمر صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف

12 مارچ, 2026 12:36

انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیچر کے تحت بچے والدین کی نگرانی اور اجازت کے ساتھ ایپ استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ اقدام کم عمر صارفین کو پلیٹ فارم کا محفوظ حصہ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ یہ فیچر ایسے وقت متعارف کروایا گیا ہے جب نوجوانوں کو سوشل میڈیا اور فون کے استعمال سے لاحق خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

نئے فیچر ‘پیرنٹ-مینجڈ اکاؤنٹس’ کے تحت والدین اور سرپرست بچوں کے اکاؤنٹس کو خود مینج کریں گے۔ بچوں کے اکاؤنٹس براہِ راست والدین کے اکاؤنٹس سے جڑے ہوں گے، جس سے والدین ہر وقت بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ والدین کے فیڈبیک کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیچر بنایا گیا ہے، کیونکہ والدین چاہتے تھے کہ ان کے کم عمر بچے ایپ کو محفوظ انداز میں استعمال کریں۔ اب والدین کو اکاؤنٹ بنانے اور کنٹرول کرنے کی مکمل ذمہ داری ہوگی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔