جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

عید الفطر پر صارفین کو فائیو جی سروس کی سہولت دینے کے فیصلہ

19 مارچ, 2026 10:17

حکومت نے اسلام آباد میں عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو 5 جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت کے چند علاقوں میں صارفین تیز ترین انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 جی لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ لائسنس جاری ہونے کے بعد کمپنیاں عید کے موقع پر 5 جی سروس فعال کر دیں گی۔

ہر کمپنی کو 5 جی سپیکٹرم کے لیے 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کروانی ہوگی۔ لائسنس کی شرائط کے مطابق ہر کمپنی کو 1000 نئی ٹیلی کام سائٹس قائم کرنا ہوں گی، جبکہ کم کوریج والے دور دراز علاقوں میں ہر کمپنی کو 200 سائٹس لگانی ہوں گی۔

پی ٹی اے نے حال ہی میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی مکمل کی۔ 597 میگا ہرٹز میں سے 480 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلام ہوا، جس سے حکومت کو تقریباً 510 ملین ڈالر کا ریونیو حاصل ہوگا۔ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس بیک وقت جاری کیے جائیں گے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔