جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

غیر ضروری موبائل ڈیٹا چارجز سے پریشان صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

20 مارچ, 2026 08:26

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو غیر ضروری ڈیٹا چارجز سے بچانے کے لیے ایک اہم سہولت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

 پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اکثر صارفین کو اس وقت اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کا انٹرنیٹ پیکج ختم ہو جاتا ہے لیکن ڈیٹا استعمال جاری رہتا ہے۔ اس صورت میں Pay-As-You-Go یعنی PAYG چارجز لگتے ہیں، جو بیلنس تیزی سے ختم کر دیتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اس مسئلے کا آسان حل موجود ہے۔ تمام موبائل نیٹ ورکس پر ایک مفت سروس فراہم کی جا رہی ہے جسے بیلنس سیو یا PAYG بلاکر کہا جاتا ہے۔ یہ سروس جیسے ہی انٹرنیٹ بنڈل ختم ہوتا ہے، ڈیٹا کو خودکار طور پر بند کر دیتی ہے۔ اس طرح صارف کا موبائل بیلنس محفوظ رہتا ہے اور اضافی کٹوتی سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

ادارے نے بتایا کہ صارفین اپنے نیٹ ورک کے مطابق مخصوص کوڈ ڈائل کر کے اس سروس کو فعال کر سکتے ہیں۔ جاز صارفین *275#، زونگ صارفین *4004#، یوفون صارفین *6611# جبکہ ٹیلی نار صارفین *342# ڈائل کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ عمل چند سیکنڈ میں مکمل ہو جاتا ہے اور اس پر کوئی اضافی چارج نہیں لیا جاتا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔